Live Updates

عمران خان کی جنرل زبیر حیات کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورجنرل قمر جاویدباجوہ کو آرمی چیف مقرر ہونے پرمبارکباد،دونوں افسروں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:26

عمران خان کی جنرل زبیر حیات کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے چیئرمین جوائنٹ آف چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان نے جنرل زبیر محمود حیات کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورجنرل قمر جاویدباجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر ہونے پرمبارکباد دی ہے اور انہوںنے دونوں افسران کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ادھرامیر انصارالامہ مولانا فضل الرحمان خلیل نے بھی نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کومبارکباددی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :