ٹرمپ امریکا کو مسلمانوں سے پاک کر دیں گے، کیلی فورنیا میںتین مساجد کو نفرت آمیز خطوط موصول، نمازیوں میں خوف اور اندیشوں کی لہر دوڑ گئی

اتوار 27 نومبر 2016 14:40

ٹرمپ امریکا کو مسلمانوں سے پاک کر دیں گے، کیلی فورنیا میںتین مساجد ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میںتین مساجد کو نامعلوم افراد کی جانب سے نفرت آمیز خطوط بھیجے گئے ہیں جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو مسلمانوں سے پاک کر دیں گے،ان خطوط کے نتیجے میں نمازیوں میں خوف اور اندیشوں کی لہر دوڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلم کمیونٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تین مساجد کو نامعلوم افراد کی جانب سے نفرت آمیز خطوط بھیجے گئے ہیں جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو مسلمانوں سے پاک کر دیں گے۔

ان خطوط کے نتیجے میں نمازیوں میں خوف اور اندیشوں کی لہر دوڑ گئی ہے۔لاس اینجلس میںکونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز بیورو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسام عیلوش کا کہنا ہے کہ تمام خطوط ملتے جلتے ہیں اور ڈاک کی مہروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان خطوط کو لاس اینجلس کے شمال میں واقع شہر سانتا کلاریتا سے ارسال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عیلوش نے مزید بتایا کہ کونسل اس بارے میں سوچ رہی ہے کہ گزشتہ ہفتے موصول ہونے والے ان خطوط کے سلسلے میں ایف بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کرے۔

شہریوں کے حقوق کی جماعتوں نے 8 نومبر کو صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے فورا بعد خبردار کیا تھا کہ مسلمانوں سمیت امریکا میں اقلیتوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلمانو تمہارے لیے دانش مندی اسی میں ہے کہ اپنا بوریا بستر تیار کرو اور کوچ کر جائو ۔عیلوش کا کہنا ہے کہ انہوں نے تینوں مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان نفرت آمیز جرائم کی ترجمانی کرنے والے خطوط کے حوالے سے اپنے علاقوں کی مقامی پولیس کی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈی نیشن رکھیں۔

متعلقہ عنوان :