پنجاب سیڈ کارپوریشن پبلک سیکٹر کا واحد ادارہ

اپنی مدد آپ کے تحت زمیندارکو ارزاں نرخوں پرگندم،کپاس،دھان اورمکئی سمیت دیگر فصلوں وسبزیوںکے بہتر کوالٹی کے حامل بیج مہیا کر تا ہے

پیر 28 نومبر 2016 16:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن پبلک سیکٹر کا واحد ادارہ ہے جو کہ اپنی مدد آپ کے تحت زمیندارکو ارزاں نرخوں پرگندم،کپاس،دھان اورمکئی سمیت دیگر فصلوں وسبزیوںکے بہتر کوالٹی کے حامل بیج مہیا کر تا ہے۔یہ محکمہ زراعت پنجاب کابھی واحد ادارہ ہے جونہ صرف کروڑوں روپے منافع کما رہا ہے بلکہ حکومتی خزانے میں مختلف ٹیکسوں کی مد میں خطیررقم جمع کراتا ہے۔

پنجاب سیڈ کارپوریشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ٹشو کلچرجیسی جدید تکنیک کے استعمال سے آلو کی مختلف بیماریوں سے پاک بیج کا شتکاروں کومہیاکرتا ہے اور کروڑوں روپے کا قیمتی غیر ملکی زر مبادلہ بچاتا ہے ۔ادارے نے 2015-16میں آلو کی مختلف اقسام کی 100کلوگرام کی5ہزارسے زائدبوریاں تیار کرکی47لاکھ روپے میںکاشتکاروں کو فروخت کیں۔

(جاری ہے)

صحت مند بیج کی فراہمی کے باعث گزشتہ سال آلو کی ریکارڈ پیداوارہوئی۔

امسال 2016-17میں پنجاب سیڈ کارپوریشن نے ٹشو کلچر سے تیار کردہ آلو کے بیج کی 1250بوریاں بیج فروخت کر کے 28لاکھ18ہزار روپے میں کاشتکاروں کو فروخت کیں۔پنجاب سیڈ کارپوریشن نے محکمہ زراعت پنجاب کے ذریعے گزشتہ اور امسال صوبہ کے تمام23ہزار840دیہات کے کاشتکاروں میں2لاکھ سے زائدگندم کی بیماری کنگی سے محفوظ اقسام کے بیج کی مفت تقسیم میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :