بچے قوم کا مستقبل ہیں ‘عدالتی کاروائی کی آگاہی سے انکے اندر قانون پر عملدرآمد کا جذبہ پیدا ہوگا ‘سید مظفر علی شاہ
قوم کو اپنی نئی نسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ‘قانون سے متعلق بنیادی معلومات نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ’ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کی لاہور ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ضلعی عدالتوں کا دورہ کرنیوالے مختلف سکولوں کے بچوں سے گفتگو
پیر 28 نومبر 2016 21:28
(جاری ہے)
انہوں نے عدالتوں کا دورہ کرنے والے بچوں کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ وہ محنت اور لگن سے علم حاصل کریں تا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں ۔
انہوں نے طلباء و طالبات سے وعدہ کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ بار کیساتھ ملکر بچوں کو قوانین پر عملدرآمد اور عدالتی کاروائی سے آگاہی کے حوالے سے مختلف سکولوں کا ہر ماہ دورہ کرینگے ۔ قبل ازیں جب مختلف سکولوں کے بچے ضلع کچہری پہنچے تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ اور ایڈیشنل سیشن جج راحیلہ عمر نے دیگر ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان کیساتھ بچوں کا پرتپاک استقبال کیا اور بچوں کو عدالت سیشن جج ‘سول کورٹس اور فیملی کورٹس کا دورہ کروایا اور عدالتی کاروائی دکھائی ۔ عدالتوں کے دورہ کے دوران جج صاحبان نے بچوں کے سوالات کے جوابات دیئے ۔بعدازاں بچوں کو مختلف عدالتوں اور انکی ورکنگ کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکو منٹری دکھائی گئی اور جج صاحبان نے بچوں کیساتھ گروپ فوٹو بنوایا ۔ تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور بچوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.