ڈولفن فورس کو شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال و املاک کی حفاظت اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

پیر 28 نومبر 2016 23:11

ڈولفن فورس کو شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال و املاک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز لاہورڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈولفن فورس کو شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال و املاک کی حفاظت اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ایس پی مجاہد سیدکرار حسین نے اس حوالہ سے ڈولفن فورس ، سیکٹر انچارجز و ڈولفن فورس کے سپروائزری آفیسرز کو پٹرولنگ کے نظام میں مزید بہتری لانے اورچیکنگ کے نظام کو زیادہ سے زیاد موثر بنانے کا حکم دیا ہے اور ڈولفن فورس کے تمام اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے مشتبہ گان پر کڑی نظر رکھیںجوشاہرائے عام پر سنگین وارداتوں کا ارتکاب کرتے ہیںاور روڈ رابری، موبائل سنیچنگ، راہزنی و سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں احکامات کے پیشِ نظر ڈولفن فورس ٹیم نمبر64نے دورانِ چیکنگ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کو نشتر کالونی سے یوحنا آبادکی طرف جاتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ڈولفن ٹیم نے موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کرتے ہوئے ان کو یوحنا آباد سٹاپ کے قریب رائونڈ اپ کرلیادوران ِ تلاشی موٹر سائیکل سواروں کے قبضہ سے ایک پسٹل معہ میگزین برآمد ہواہے دریافت کرنے پر ملزمان کے نام نعمان ، عرفان، ماجد معلوم ہوئے ہیں جن کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہا ہے کہ بہت جلد ڈولفن فورس کی استعدادِ کارمیں مزید اضافہ ہو جائے گا جس سے صوبائی دارالحکومت میں پٹرولنگ کا نظام مزید موثر ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کی تمام ٹیمیں ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اپنی اپنی مقرر کردہ بیٹ میں جرائم کے خاتمہ کے لیے الرٹ ہوکر پٹرولنگ کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :