وزیر داخلہ کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانیوں کودی گئی سہولیات کی تعریف

پاکستانی ہائی کمیشن لوگوں کے مسائل اورمشکلات کوبہترطریقے سے حل کررہاہے ،چوہدری نثار کی پاکستانی ہائی کمشنراوردیگرحکام سے ملاقاتیں پاکستانی ہائی کمیشن میں نادرااوردیگردفاترکادورہ

پیر 28 نومبر 2016 23:27

وزیر داخلہ  کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانیوں کودی گئی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانیوں کودی جانے والی سہولیات کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن لوگوں کے مسائل اورمشکلات کوبہترطریقے سے حل کررہاہے ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزچوہدری نثارنے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نادرااوردیگردفاترکادورہ کیاجہاں پرانہوںنے پاکستانی ہائی کمشنراوردیگرحکام سے ملاقاتیں کیں ،وزیرداخلہ نے ہائی کمیشن میں پاکستانیوں کودی جانے والی سہولیات کوسراہااورکہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن پاکستانیوں کے مسائل اورمشکلات کوبہترطریقے سے حل کررہاہے ۔

ان سہولیات کومزیدمؤثربنایاجائے انہوںنے ہائی کمیشن مٰں ثقافتی سرگرمیوں کے لئے بنائے گئے ہال کابھی افتتاح کیا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :