سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سنی،شیعہ علماء کے وفود کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 29 نومبر 2016 22:10

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سنی،شیعہ علماء کے وفود ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سنی اور شیعہ علماء کے وفود نے ملاقات کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، وفود نے ملاقات شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے مشرقی صوبے کے دورے کے دوران کی ۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساںادراے کے مطابق شاہ سلمان سے علماء اور مذہبی رہ نماوں نے ملاقات کی جس میں اہم امور ہر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے وقت شاہ سلمان مکانات ،ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی سے متعلق مختلف بڑے منصوبے کے افتتاح کے سلسلے میں مشرقی صوبے کے دورے پر تھے۔اس موقع پر شاہ سلمان نے شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت کا بھی افتتاح کیا ہے۔ یہ سعودی آرامکو کے کارپوریٹ ویڑن کا توسیعی منصوبہ ہے اور علم پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے اس کے کام کا تسلسل ہے۔

متعلقہ عنوان :