اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) کے موبائل یونٹ کے مختلف علاقوں کے دورے کا شیڈول جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) نے موبائل یونٹ کے مختلف علاقوں کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ موبائل آئیسکو موبائل کسٹمر سر وسز یونٹ اپنے ریجن میں واقع اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ، جہلم اور چکوال کے مختلف شہروں میں مر حلہ وار اپنے معزز صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایا ت کے ازالے کو ان کے گھر کی دہلیز پر ممکن بناتا ہے۔

اس ضمن میں آئیسکو مو بائل کسٹمر سر وسز یونٹ ریجن کے مختلف شہروں کا دورہ کر کے وہاں کے صارفین کی شکایات کا ازالہ انتہائی احسن طریقے سے کر تا ہے۔ یہ یونٹ بجلی کے بلوں کی درستگی ، ڈپلیکیٹ بلوں کی فراہمی اور بجلی کی فراہمی سے متعلقہ معمولی شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بناتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہ دسمبر 2016کے لیے مو بائل کسٹمر سر وسز یونٹ(آج ) جمعہ کوترنول،5 دسمبر طارق آباد ،6دسمبر دینہI-،7 دسمبر گنگال ،8 دسمبرپنڈی گھیب،12 دسمبرپیر ودہائی،13 دسمبرواہ کینٹ،14 دسمبرترلائی ،15 دسمبرسکھو ،16 دسمبربھارہ کہورورل ،19 دسمبر وڈالہ-،20 دسمبر مری،21 دسمبرایف بلاک ، 22 دسمبرگلیانہ ،23 دسمبرچکلالہ ،26 دسمبرگنجمنڈی ،27 دسمبر مارگلہ-،28 دسمبرنیلور،29 دسمبرکلر سیداں اور30 دسمبر کوF-11 سب ڈویژن کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :