ملک میں ستر سے زائد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہو چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا
جمعرات 1 دسمبر 2016 12:45
(جاری ہے)
ریاض خٹک نے مزید کہا کہ کیسی کساد بازاری ہے کہ جس کا اطلاق صرف پاکستان کی برآمدات پر ہو رہا ہے۔ اس وقت ملک میں ستر سے زائد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہو چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ڈیپ کے سربراہ ایس ایم منیر روز بروز حکومت کو برآمدات کے سلسلے میں گمراہ کر رہے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی برآمدات پچھلے تین سالوں میں پانچ ارب ڈالر سے زائد گر چکی ہیں۔ اس کے برعکس بنگلہ دیش کی برآمدات 35ارب ڈالر کی طرف گامزن ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ حکومت برآمدات کو بہتر کرنے کے لیے کسی اہل شخص کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سربراہ بنائے۔ اس موقع پر پختون خواہ کے چیمبرز آف کامرس کے صدور ‘ بزنس مین پینل کے کیپٹل چیئرمین عبدالرحمن مرزا ‘ سیکرٹری جنرل سینیٹر غلام علی ‘ فیڈریشن کی ریجنل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد اور پنجاب سے بزنس کمیونٹی کے وفود بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض خٹک نے مزید کہا کہ جو لوگ ہمارے گروپ پر تنقید کر رہے ہیں ان کے لیے الیکشن کے بعد واپسی کے تمام راستے بند ہو جائیں گے۔ سینیٹر غلام علی نے کہا کہ پاکستان اس مقام پر آ گیا ہے جہاں معیشت مشکل میں ہے۔ ہمیں درست راستوںکا چناؤ کرنا ہوگا۔ ایف پی سی سی آئی میں ایسا صدر منتخب کرنے کی ضرورت ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کو باآسانی حل کر سکے۔ عبدالرحیم جانو میں یہ خصوصیت ہے کہ وہ برآمدات کے شعبے میں کافی تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بنا پر چاول کی برآمدات ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچیں جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.