نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے،وہ ہمارا ول دستہ بنیں گے،مشتاق احمد خان
ہر یونین کونسل سے نوجوانوں کی منتخب قیادت لا کر صوبہ کے وسائل ان کے ہاتھ میں دیں گے،انٹرایوتھ الیکشن ورکشاپ سے خطاب
جمعرات 1 دسمبر 2016 22:11
(جاری ہے)
انتہائی شفاف اور سائنسی انداز میں مکمل جمہوری روح کے مطابق انتخابات کرائیں گے۔
یونین کونسل سطح پر براہ ارست نوجوان اپنی قیادت منتخب کریں گے۔یونین کونسل کی منتخب کابینہ کے ارکان زونل قیادت کا انتخاب کریں گے۔ اس طرح ضلعی اور صوبائی سطح کے انتخابات ہوں گے۔ہمارے پاس صوبہ میں نوجوانوں کے پچاس ہزار منتخب عہدیدار ہوں گے نوجوانوں کی یہ متحرک ٹیم اور قیادت2018کے انتخابات میںجماعت اسلامی کا ہر اول دستہ ہوگا۔ہماری تنظیمی مشینری کی قوت اور تنظیم اس قابل ہے کہ ہم صوبہ میں بڑا انقلاب برپا کریں گے۔ہم اس صوبہ کے وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔نوجوانوںکو آگے کرکے وسائل ان کے ہاتھ میں دیں گے اور یہ نوجوان اپنے ہاتھوں سے خوشحال اور ترقیا فتہ صوبہ خیبر پختونخوا بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس انقلابی پروگرام ہے۔کام کرنے والی ٹیم ہمارے پاس موجود ہے اور باصلاحیت قیادت بھی ہے۔ہم قوموںکو مایوسیوں اور بحرانوں سے نکالنے کے ہر ممکن صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم اپنا پیغام صوبہ کے ایک ایک فرد تک کو پہنچا رہے ہیں۔اپریل میں ایک ملین نوجوانوں کا گرینڈ یوتھ کنونشن منعقد کریں گے اور اگلے انتخابات میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے۔عوام نے تمام سیاسی قوتوں کو آزما لیا ہے اور دیکھ لیا ہے۔ ان کے مسائل کے حل کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے اورنوجوانوں کی جماعت سے وابستگی ،دلچسپی اور سرگرمی اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا کا سیاسی مستقبل جماعت اسلا می کا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ، سماعت کی تاریخ تبدیل، چھ مئی کو سماعت ہوگی
-
لاہورہائیکورٹ کا فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے ، صوبہ بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شرع کر دیا ہے،عظمی بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.