قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے آسٹریلیا میں گرم موسم سے آمیدیں لگا لیں
کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ٹھنڈے موسم میں اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے لیکن آسٹریلیا کا گرم موسم ان کیلئے ٹھیک رہیگا،ٹیم آسٹریلیا کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہے، دورہ نیوزی لینڈ سے ہمیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میںمدد ملے گی،بابر اعظم میں ویرات کوہلی کی شکل نظر آتی ہے، 22 سال کی عمر میں ویرات کوہلی بھی بالکل اسی طرح کھیلتے تھے، ہیڈکوچ مکی ارتھر
جمعرات 1 دسمبر 2016 23:07
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کیلئے اپنا 16رکنی اسکواڈ برقرار رکھا ہے۔
مکی آرتھر 2013 میں آسٹریلیا کوچنگ چھوڑنے کے بعد وہ پہلی مرتبہ کینگروز کا سامنا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 2-1 سے شکست کا سامنا کرنے والی آسٹریلین ٹیم کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہے اور اگر دورہ نیوزی لینڈ میں ہمیں ایک اور ٹیسٹ میچ ملتا تو ہم کنڈیشنز کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے تھے لیکن ہمیں امید ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے ہمیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں مدد ملے گی۔آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کینز میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔برسبین کے بعد میلبورن اور سڈنی میں بھی دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ایک روزہ میچوں کیلئے مدمقابل ہوں گی۔کینزپہنچنے پرہیڈ کوچ مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ٹھنڈے موسم میں اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے لیکن آسٹریلیا کا گرم موسم ان کیلئے ٹھیک رہیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.