روہنگیا مسلمانوں پر ظلم، ملائیشیا نے میانمار کے ساتھ فٹبال میچز منسوخ کر دیے
جمعہ 2 دسمبر 2016 13:39
کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2دسمبر۔2016ء ) روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ملائیشیا کی فٹبال ٹیم نے میانمار کے ساتھ کھیلے جانے والے دو دوستانہ میچ منسوخ کر دیے ہیں۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ظلم وزیادتی کی وجہ سے رواں ماہ کی 9 اور 12 دسمبر کو شیڈول یہ دونوں میچز اب نہیں ہوں گے ۔
یاد رہے کہ ملائیشیا نے کہا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف بڑھتے واقعات پر اسے شدید تشویش ہے اور اسی لئے وہ مقامی فٹ بال ٹورنامنٹ سے پیچھے ہٹنے پر غور کر رہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر کھیل خیری جمال الدین نے بھی کہا تھا کہ مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات کے بعد میانمار کی آسیان کی رکنیت پر نظر ثانی کی جانی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.