سپورٹس کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے ‘صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ
سپورٹس ملک کی پہچان ہوتی ہے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کیئے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو مزید نکھاریں گے نوجوانوں کو جدید سہولتیںدے رہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال، صوبہ بھر میں گرائونڈز بنارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا تعارفی اجلاس سے خطاب
جمعہ 2 دسمبر 2016 19:43
(جاری ہے)
اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس زاہد حسین، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا ندیم انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص اکبر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام توجہ نوجوانوں پر ہوگی، ہم نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لائیں گے، ان کی تربیت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور کام کررہا ہے، ہم سب ٹیم بن کر کام کریں گے اور ملکی سپورٹس کو عروج پر پہنچائیں گے، جن نوجوانوں نے ملکی سطح پر پوزیشن حاصل کی ہیں ان کی جدید خطوط پر تربیت کرکے عالمی مقابلوں کیلئے تیار کریں گے، اس کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سپورٹس کے میدان میں انقلابی تبدیلیوں کیلئے ہم سب دن رات کام کریں گے کیونکہ سپورٹس ایسا شعبہ ہے جوممالک کی پہچان بن جاتا ہے، جس طرح برازیل کی پہچان سپورٹس بن چکی ہے ، اس لئے ہم سب کو محنت سے کام کرنا ہوگا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم ملک و قوم کی خدمت کرسکیں ، ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کریں جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال نے صوبائی وزیر کو سپورٹس کے حوالے سے بریفنگ دی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سپورٹس کا جدید اور بہترین انفراسٹرکچر تقریباً مکمل ہوچکا ہے، بہت جلد نوجوان ان سے استعفادہ کرسکیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ پنجاب میں جمنیزیمز اور سٹیڈیمز تعمیر کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ ہر شہر میں گرائونڈز بھی بنائے جارہے ہیں جس سے نوجوانوں کو سپورٹس کی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔
اس کے علاوہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے یوسی لیول پر سپورٹس کے ایونٹس بھی منعقد کرائے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 ، پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.