اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کیلئے کچھ نہیں ہے ، ملک راشد صدیق کھوکھر
وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی قابل فخر ہے، امیدوار ڈپٹی میئر لاہور
جمعہ 2 دسمبر 2016 20:35
(جاری ہے)
اپوزیشن کے پاس احتجاج کیلئے اب کوئی ایشوء نہیں رہا ۔
سیاست میںعزت خدمت سے ملتی ہے ۔ایک سازش کے تحت وطن عزیز کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے ۔ دورس معاشی و اقتصادی اصلاحات سے وطن عزیز کا کوئی طبقہ محروم نہیں رہے گا ۔پاک فوج نے قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کے شہداء قوم کے ہیرو ہیںجذبہ حب الوطنی کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا مزید کہا پانامہ لیکس کے حوالے سے سیاسی مخالفین کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے قومی ترقی وخوشحالی کے دشمن ہیں ۔ملکی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔قائد اور اقبال کے افکارات کو مشعل راہ بنانا ہو گا ۔محنت اور کوشش سے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ایک قوم بن کر میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔ کوئی مائی کا لعل وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔وطن عزیز کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ۔ ہر ترقیاتی منصوبے کو تعصب کی نظر دیکھناحب الوطنی نہیں۔نواز لیگ عوامی نمائندہ جماعت ہے۔ ترقیاتی کاموںاور میگا پروجیکٹس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.