سانحہ بلدیہ کے بعد پارٹی نے عبد الرحمان عرف بھولا کو روپوش ہونے کا کہا تھا ۔ اہلیہ ثمینہ بانو
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:19
کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء): سانحہ بلدیہ کیس میں تھائی لینڈ کے علاقہ سوئی نانا سے گرفتار ملزم عبد الرحمان عرف بھولا کی اہلیہ ثمینہ بانو کا کہنا ہے کہ عبد الرحمان کا موبائل فون کل سے بند ہے ، رابطہ نہیں ہوا۔ ہوٹل انتظامیہ ست رابطہ کیا تو انہوں نے عبد الرحمان کی گرفتاری کی اطلاع دی ۔ اہلیہ نے بتایا کہ عبد الرحمان محکمہ صحت میں ملازم تھا ، ور سانحہ بلدیہ کے بعد کئی ماہ گھر پررہا ۔
اہلیہ نے بتایا کہ پارٹی نے عبد الرحمان عرف بھولا کو ، خاموشی سے ادھر ادھر ہونے کا کہا تھا ۔ سانحہ کے بعد عبد لارحمان کچھ دیر نائن زیرو میں روپوش رہا جس کے بعد کچھ عرصہ رشتہ داروں کے گھر میں بھی روپوش رہا۔ ثمینہ بانو کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان پاکستان سے ملائشیا گیا تھا ۔(جاری ہے)
عبد الرحمان کے بیرون ملک جانے کا بندوبست ہم نے خود کیا تھا ، ہم عبد الرحمان کو 30سے35ہزار بھیجا کرتے تھے۔
عبد الرحمان ایک ماہ چھ روز قبل ملائشیا سے تھائی لینڈ گیا تھا ۔ عبد الرحمان سے ایک روز قبل رابطہ ہوا تھا ۔ جس کے بعد رابطہ نہ ہونے پر ہوٹل انتظامیہ سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ عبد الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خیا ل رہے کہ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں عبد الرحمان عرف بھولا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔ملزم کو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں انٹرپول نے سوئی نانا موجود ایک ہوٹل پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ یاد رہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 259 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.