’’پاکستان میں جمہوریت کی طرف منتقلی‘‘ کے موضع پر کتاب کی تقریب رونمائی
سول ملٹری تعلقات کے تضاد میں اس وقت مزید کمی آئے گی جب حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی، ڈاکٹر اشتیاق احمد
ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست اور حکمرانی کرنے پر ملٹری خاصا پر اثر انداز ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک جہاں جب سیاسی جماعتیں اتنی مضبوط نہیں۔ جبکہ متصادم مفادات ہونے کی وجہ سے یہاں پر سول ملٹری تعلقات میں تنائو میں کمی اس وقت آئے گی جب حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالم نگار مشرف زیدی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل جمہوریت اور جمہوریت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت ملک کی آبادی کا تقریباً دس کروڑ آباد پچیس سال سے کم عمر پر مبنی ہے اور اسے صحیح طور پر استعمال کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ 2045 ء تک جب پاکستان کی آبادی کا آدھا حصہ ان افراد پر مبنی ہوگا جن کے پاس کام نہیں ہوگا تو اس وقت پاکستان کیلئے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے ڈائریکٹر امتیاز گل نے کہاکہ پاکستان میں نوجوان جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ جسے سماج میں تبدیلیاں بھی رونما ہورہی ہیں اور آئندہ دس سال کے اندر ٹیکنالوجی کے استعمال میں مزید اضافے کے ساتھ تبدیلیاں بھی رونما ہوں گی انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں نوے دن کے اندر تبدیلی کی بات کرتا ہے تو اس کے بات کرنے سے تبدیلی نہیں آسکتی اس کیلئے وقت درکار ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مصنف عدنان رفیق نے کہا کہ ملک کے بدلتے حالات میں فوج کی سیاست میں ڈائریکٹر مداخلت ناممکن تو نہیں لیکن بہت مشکل ہوچکی ہے۔(طارق سیال)مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.