صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشا ء اللہ بٹ وزیر بننے کے بعد پہلی دفعہ بغیر کسی پروٹوکول آبائی شہر پہنچ گئے
مسلم لیگی کارکن اور قریبی ساتھی بھی محمدمنشاء اللہ بٹ کی آمد سے بے خبر رہے، آمد کی خبر ملتے ہی ان کے گھر اراضی یعقوب میں مبارک باد دینے والے شہریوں کا تانتا بندھ گیا
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:12
(جاری ہے)
صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے شہریوں کی بے پناہ محبت اور چاہت کے اظہار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں ناچیز اس قابل نہیں مگر اللہ کی فضل سے اور شہر اقبالؒ کے باسیوں کی محبت نے مجھے یہ مرتبہ عطا کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری اور جانفشانی سے انجام دیں گے اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ میونسپل سہولیات کی معیار کو بہتر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو میونسپل سہولیات کی فراہم میں عدم دلچسپی اورغفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت ہی میرا نصب العین ہے اور اللہ کی فضل سے خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا انشا ء اللہ۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے مرحوم بھانجے کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ قبل ازیں محمد منشاء اللہ بٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابقہ رہنما خواجہ محمد صفدر مرحوم اور اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.