کھیلوں کے مقابلے معاشر ے میں انتہا پسندانہ سوچ کو قابو کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند جسم اور دماغ حاصل ہوتا ہے،یونس بلوچ
کوشش ہے کوئٹہ میں ماضی کی طرح برادرانہ ماحول پیدا کرکے شہر میںدوبارہ بھائی چارے کی فضا ء کو قائم کریں،ڈپٹی میئر کوئٹہ
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:37
(جاری ہے)
ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو دوبارہ سے آباد کرکے انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریںکیونکہ کھیلوں کے میدان جب آباد ہونگے تو معاشرے میں جرائم کی شرح خود بخود کم ہوگی بلوچستان میں گزشتہ 10سالوں کے دوران بد امنی کے باعث یہاں کے کھیل کے میدان ویران ہوگئے تھے لیکن ہماری حکومت نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کرواکر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کوشش کی ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں نوجوان اب دوبارہ کھیلوںکی جانب راغب ہو رہے ہیں کھیل کے میدان ایک بارپھر سے آباد ہورہے ہیںجس کی واضح مثال بلوچستان میں گزشتہ دو سال سے جاری سپورٹس فیسٹول ، کرکٹ ٹورنمنٹ ، آل بلوچستان فٹبال ٹورنمنٹ اور اب سید طالب آغا ووشو چیمپئن شپ میںکھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہے۔
انہوںنے کہاکہ کھیلوں سے نہ صرف معاشرے میں جرائم کی شرح کم ہوتی ہے بلکہ اس سے صحت مند دماغ اور توانا جسم بھی حاصل ہوتا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید طالب آغا فاؤنڈیشن کے صدر داؤ د آغا نے کہاکہ دوسری آل کوئٹہ شہید طالب آغا ووشو چیمپین شپ کے مقابلے دو روز تک جاری رہے اس میں کوئٹہ کے معروف کلبوں کے کھیلاڑیوں نے بڑی تعداد حصہ لیاور اس دوران انتہائی دلچسپ اور سخت مقابلے دیکھنے کو ملے ۔انہوںنے کہاکہ شہید طالب آغاکی ہمیشہ سے کوشش رہی کہ کھیلوں کے ذریعے کوئٹہ میں بلا رنگ ونسل کسی بھی تعصب کے برادرانہ فضاء قائم کی جائے ہم بھی انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کوئٹہ میں بسنے والی تمام اقوام قبائل کو ملا کر کوئٹہ میں ماضی کا ماحول بحال کرینگے جہاں سب مل کر بلا کسی ڈر و خوف کے رہیں اورسب اقوام ایک دوسرے کے ساتھ ملکر مثبت مقابلوں کا انعقاد کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.