رحمن بھولا گرفتار، ایف آئی اے کی ٹیم جلد بنکاک روانہ ہوگی
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:43
(جاری ہے)
تازہ دم اطلاعات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے لانے کے لیے ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم مقرر کردی گئی ہے،ٹیم میں ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدرالدین بلوچ اورایف آئی اے کے انسپکٹر رحمت اللہ ڈومکی شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے دونوں افسران کی تھائی لینڈ روانگی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ایف آئی اے ٹیم مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو تھائی لینڈ سے کراچی منتقل کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں بھی ملزم عبدالرحمن کی کراچی ا یئر پورٹ سے بیرون ملک جانے کی کوشش کے دوران گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی تا ہم ملزم کو نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور نہ ہی کسی تھانے میں ریکارڈ موجود ہے۔رحمان بھولا کی گرفتاری کے بعد تھائی لینڈ کی پولیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو اپنی سرزمین پناہ حاصل کرنے نہیں دیں گے، انٹرپول کے ساتھ جرائم کی سرکوبی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔تھائی لینڈ پولیس کا کہنا تھا کہ رحمان بھولا کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرارہے ہیں برآمد سامان خاص طور پر سگریٹ کا فرانزک تجزیہ کیا جارہا ہے جب کہ رحمان بھولا سے متعلق پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.