ملازمتوں میں معذور افراد کاگریڈ 1سے 4تک ایک فیصد کوٹہ بڑھا‘ 5سے 15تک کانوٹیفکیشن آئندہ ہفتوں میں ہوگا‘انجینئر بلیغ الرحمن
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:15
(جاری ہے)
بعدازاں جب عوام کوخدمت کارڈ کے حوالے سے تمام معلومات ملیں تو اب دوسرے مرحلے میں صرف ضلع بہاولپور میں 17ہزارلوگوں نے درخواستیں دی ہیں جن کی انتہائی شفاف طریقے سے سکروٹنی کے بعد ان کو بھی مالی امداد ملنا شروع ہوگی۔
وزیرمملکت نے کہاکہ سپیشل افراد ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں‘بہتر توجہ کے بعد یہ معاشرہ کا مفید حصہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور میں معذور افراد کے لیے پہلے صرف آٹھویں تک تعلیمی ادارہ تھا اب نہ صرف میٹرک تک بلکہ ڈگری لیول تک تعلیم کے لیے ایک معیاری ادارہ بہاولپور میں موجودہے اس کے علاوہ گونگے افراد کی بیماری یا کیفیت سے ڈاکٹرز کوآگاہ کرنے یا گونگے افراد اور ڈاکٹرز کے درمیان ٹرانسلیٹر کے فرائض انجام دینے کے لیے بھی بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں دو معذور افراد کو ملازمت دی گئی ہے جواشاروں کی زبان سمجھتے ہیں۔اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے ایک احسن اقدام کے طورپر معذور افراد کے لیے فیس معاف کرنے کے علاوہ ان کو سکالر شپ اورپک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی اپنے طورپر دی ہے جس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کواس طرح کی سکیم ملک بھر میں نافذ کرنے کی تجویز دی تھی جوانہوں نے منظور کرلی ہے ۔آئندہ سال کے تعلیمی سیشن سے یہ تینوں سہولتیں معذور افراد کو دیگر اعلی تعلیمی اداروں میں بھی ملیں گی۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کاطوفان تھا‘ تعلیمی اداروں اور طلباء میں بھی اس کاشدید خوف وہراس تھا۔موجودہ حکومت کے دور میں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے۔اسی طرح ملک میں دوسرا بڑا اورگھمبیر مسئلہ بجلی کی لوڈشیڈنگ تھی اوراس کاسب سے زیادہ نقصان بھی طلباء کوہورہاتھا لیکن اب حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک میں 2018ء کی بجائے 2017ء میں ہی اس لوڈشیڈنگ کے جن کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردیا جائے گا۔وزیراعظم نوازشریف کی کاوشیں ملک کو دن بدن بہتر سے بہتر اورمضبوط بناکرعوام اورمعاشرہ میں بہتری لارہی ہیں‘ ملک کے مسائل کے حل کے لیے موجودہ حکومت کی کوششیں اب بارآور ثابت ہورہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.