پولیو فری سال کے لیے دسمبر کی پولیو کی قومی مہم میں مانیٹرنگ پر بھر پور توجہ دی جائے ،صوبائی وزیر
پولیو کے خاتمے کے لیے ای ڈی اوز مہمات کی نگرانی مزید بہتر بنا ئیں؛ خواجہ عمران نذیر
اتوار 4 دسمبر 2016 20:10
(جاری ہے)
اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے سلسلے میں ماہانہ ای ڈی اوز طے شدہ طریقہ کار کے مطابق عملدرآمد پر توجہ دیں۔
خواجہ عمران نذیر نے تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق جعلی و غیر معیاری ادویا ت اور بلا لائسنس ایلو پیتھک اور ہر بل ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اس مکرو ہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے۔ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد نے نیشنل ایمر جنسی ایکشن پلان برا ئے پولیو 2016-17 کے حوا لے سے احتساب،مینجمنٹ اور پروگرام میں دئے گئے ٹارگٹس کی اعدادوشمار سے وضاحت کی۔ انہوں نے پولیو کے بین الاقوامی تکنیکی ایڈوائزری گروپ کے پنجاب کے دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین پی ایچ ایس سروے کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں میں ایمیونایزیشن کی شرح میں اب صرف ایک فیصد کا فرق رہ گیا ہے۔ سیکر ٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے کہا کہ صوبہ بھر میںڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو کی سطح پر ہسپتالوں کی بہتری کے لیے اقدام کیے جا رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں ہسپتالوں پر نئے خطوط پر کام ہو رہاہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے کہا کہ با ئیو میٹرک حا ضری کو یقینی بنا یا جا ئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں امیونائزیشن کی صورتحال میں بہت بہتری ائی ہے اور ویکسی نیٹرز کی حاضری اور کاردکرگی بہت حوصلہ افزا ہے۔ اس موقع پر سیف ڈیلیوریز ، ڈاکٹرز کی حاضری، ہسپتالوں کی صفائی ، سٹاف کی موجودگی اور دیگر تکنیکی اور انتظامی امور پر اعدادوشمار کا جا ئزہ بھی لیا گیا۔ وزیراعلیٰ روڈمیپ پروگرام برائے ہیلتھ ریفارمز نے روٹا وائرس ویکسین کے حوالے سے ٹریننگ، کولڈ چین اور دیگر تیاریوں کو اکتوبر سے پہلے مکمل کرنے کی پر زور دیامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.