عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے مسلم قیادت کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے ‘ وحدت امت کانفرنس
مکة المکرمة ، مدینة المنورة پر حملے اور بیت المقدس میں اذان پر پابندی پر ہر کلمہ گو مضطرب ہے ، برما سے لے کر کشمیر تک اور شام سے عراق تک بہنے والا خون مسلم دنیا کی توجہ چاہتا ہے ‘ مقررین کا خطاب
اتوار 4 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برما میں جس طرح مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ، اس پر اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
اسی طرح شام میں بشار الاسد کی حکومت کو بچانے کیلئے ایران اور شام کی سرپرستی پورے عالم اسلام کیلئے تکلیف دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 32 سے زائد شہروں میں بیداری مسلم مہم کا مقصد پاکستانی عوام کو عالم اسلام کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف متحد کرنا اور ارض حرمین الشریفین کی سلامتی اور استحکام اور دفاع کا عزم کرنا ہے ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب صفدر نے کہا کہ فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد نے امت مسلمہ کو تقسیم کر کے رکھا ہے ۔ پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش جیسے فتنوں کو مسلمانوں کی تقسیم اور قتل عام کیلئے بنایا گیا ہے ۔ نوجوان نسل کو ان فتنوں سے بچانے کیلئے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں دوسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس ہو گی جس میں مختلف اسلامی ممالک کے قائدین شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے شیشان کانفرنس کے بعد شیخ الازہر اور سعودی عرب کے علماء کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ آج شیشان کانفرنس کے بارے میں پاکستان علماء کونسل کے موقف تسلیم کیا گیا ہے ۔ کانفرنس سے مولانا عبد الحق مجاہد ، مولانا شبیر احمد عثمانی ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا اسعد اللہ شفیق ، میاں محمد امجد ، مولانا احمد ندیم ، مولانا انوار الحق مجاہد ، مولانا اشفاق پتافی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.