تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام 12ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں ‘ربیع الاول کے موقع ہونے والے انتظامات پر عمل دارآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

اے ڈی سی راولپنڈی عارف رحیم کا بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 20:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) اے ڈی سی راولپنڈی عارف رحیم نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام 12ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے موقع ہونے والے انتظامات پر عمل دارآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام بین المذاہب کمیٹی کے رہنماآپس میں مربوط روابط قائم کرکے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مل جل کرکام کریں تاکہ دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او دفتر میںبین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یا ۔․اجلاس میں ڈی ایس پی ( سی ٹی ڈی ) عبدالمجید ، اظہار شاہ بخاری،حافظ اقبال رضوی،شیخ ناصر علی، سید عتیق الرحمن شاہ , سید ناصر عباس زیدی ، پنڈت چندر لال ،پرویز عزیز سہترا، پادری ندیم کامران ، سردار انوپ سنگھ نے شرکت کی اے ڈی سی عارف رحیم نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے روز نکالے جانے والے جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور مقر ر کردہ روٹس کے علاوہ دوسرے روٹس پر جلوس لے جانے کی اجازت نہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور محفل میلاد کے منتظمین اس امر کو ہر صورت یقینی بنائیں کہ مقررہ اوقات کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی دشوار ی کا سامنا نہ کرنا پڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوششیں کی جا رہی ہے کہ 12 ربیع الاول کو لوڈشڈنگ نہ کی جائے اور جنریٹر ز کی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علما اکرام نے مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ․

متعلقہ عنوان :