شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے 4 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق، 74 افراد زخمی ہو گئے
پیر 5 دسمبر 2016 17:09
(جاری ہے)
چیف فائر آفیسر فیصل صدیقی کے مطابق 15 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور 2 اسنار کل نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا اور ہوٹل میں پھنسے افراد کو بھی باہر نکالا گیا۔
فیصل صدیقی کے مطابق ہوٹل میں سیفٹی الارم اور سموگ الارم کی سہولیات موجود تھیں لیکن انہیں بجایا نہیں گیا جبکہ باوجود کئی بار کہنے کے ایئر کنڈیشننگ سسٹم کو بند نہیں کیا گیا جس کے باعث دھواں ڈک کے ذریعے پورے ہوٹل میں پھیل گیا۔ اس کے علاوہ ہوٹل کے انٹری گیٹ پر بیرئیر لگے ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو ایگزٹ گیٹ سے داخل ہونا پڑا جس کی وجہ سے ریسکیو حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ رات تین بجے کے قریب شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ کے کچن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہر طرف افراتفری کا عالم تھا ، متعدد لوگوں نے پردوں سے لٹک کر اترنے کی کوشش کی۔ آگ لگنے کی وجہ سے دھواں ہر طرف پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں۔ دھواں نکالنے کے لیے کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑے گئے، آگ ہوٹل کی چھٹی منزل پر لگی جس میںزیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے اور جھلسنے سے ہوئیں، امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی، تاہم شدید دھویں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود اور دیگر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے ہیں، کرکٹر یاسم مرتضی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے سے زخمی ہو گئے، کرکٹر کرامت علی کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ایس ایس پی ساوتھ ثاقب اسماعیل میمن اور میئر کراچی وسیم اختر بھی ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے۔ ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق آگ ہوٹل کے کچن میں لگی ، اے سی سسٹم کی وجہ سے دھواں کمروں اور دیگر حصوں میں پھیلا۔ جناح اسپتال حکام کے مطابق دھویں سے دم گھٹنے اور جھلسنے سے 4 خواتین سمیت11 افراد جاں بحق ہوئے۔ انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈاکٹر موہن لعل، ڈاکٹر شیر خواجہ، ڈاکٹر رحیم سولنگی ، وقاص، حامد، محمد حسین اور ہوٹل انتظامیہ کا الیاس بابر شامل ہیں جبکہ چاروں خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق آتشزدگی سے متاثرہ5 افراد ابھی تک اسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق متاثرہ 69 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج یا دیگراسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 3 غیرملکی بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے وقت متعدد غیر ملکی بھی ہوٹل میں موجود تھے۔ ہوٹل انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے ہوٹل میں موجود دھویں کو نکالنے کے بعد لوگوں کو بھی بحفاظت باہر نکال دیا گیا ہے۔ کولنگ کا عمل مکمل کرکے ہوٹل کی تمام منزلیں کلیئر کردی گئیں۔ فیصل ایدھی کے مطابق ہوٹل کے تمام کمروں کو کلیئرکردیاگیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس چیف مشتاق مہرکے مطابق کیمیکل ایگیزامین کی رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے بتایا کہ ایس ایس پی سائوتھ کی نگرانی میں تحقیقاتی ٹیم نے آتشزدگی کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ٹیم نے ہوٹل سے مختلف نوعیت کے سیمپل حاصل کرلئے ہیںجن کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے گا اور کیمیکل ایگیزامینر کی رپورٹ آنے پر آتشزدگی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مشتاق مہر کے مطابق آتشزدگی میں ہوٹل میں مقیم 4 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ ہوٹل سے چھلانگیں لگانے، جھلسنے سے 74 افراد زخمی ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.