آرپی او راولپنڈی کا ٹریفک دفتر راولپنڈی کا دورہ ، روڈ سیفٹی پر سیمینار میں شرکت کی

پیر 5 دسمبر 2016 18:46

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے روڈ سیفٹی ،سیمینار سے کے سلسلے میں ٹریفک دفتر راولپنڈی کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ٹریفک دفتر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر روڈ سیفٹی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کے بعد نعت شریف پڑھی گئی۔

روڈ سیفٹی کے حوالے سے علامہ اظہار بخاری،رفاہ یونیورسٹی کے پروفیسر اظہر نیاز،ریسکیو1122کی سیفٹی آفیسر محترمہ عذرا شاہد کے علاوہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی نوکری کے جوخو بصورت لمحات موٹروے پولیس میں دیکھے ہیں وہ کہیں بھی نہیں دیکھے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اگر موٹروے پولیس مثالی ادارہ بن سکتا ہے تو دوسرے ادارے بالخصوص ٹریفک وارڈن ،ٹریفک پولیس کیوں نہیں بن سکتا ۔

یہ بات بھی سچ ہے کہ موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کی ڈیوٹیوں میں فرق اور وسائل کی کمی ہے سیمینار میں شرکت کرنے والے ڈرائیورز وغیرہ کو کہا کہ آپ صبروتحمل کا مظاہرہ کیا کریں کیوں کہ آپ کے ہاتھوں میں 50/60لوگوں کی جانیں ہوتی ہیں۔تیز رفتاری موت کا سبب بنتی ہے۔لہذا ٹریفک رولز کی پاسدار ی کیاکریں۔کیونکہ اگر کسی قوم کو دیکھنا ہوتو ملک کی ٹریفک اور عوام الناس کو دیکھا جاتا ہے ۔

سیمینار کے بعد ریجنل پولیس آفیسر،راولپنڈی نے ٹریفک کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی چیف ٹریفک آفیسر،راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بریفنگ دی ۔ریجنل پولیس آفیسر ،راولپنڈی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی شہر کی ٹریفک کا نظا م بہتر دیکھنا چاہتا ہوں اس سلسلہ میں جتنے بھی اقدامات کئے جا سکتے ہیں کر یں۔ مری روڈ پر سپیشل سکارڈ ٹی ایم اے اور کینٹ کے افسران کے ساتھ مل کر ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ راولپنڈی شہر ایک مثالی شہر بن سکے نیز بدوں نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں اور نابالغ بچے جو موٹر سائیکل یا گاڑیاں چلاتے ہیں یا بغیر رجسٹریشن گاڑیاں یا موٹر سائیکل چلاتے ہیں انکے خلاف چلان کرنے کی بجائے زیر دفعہ 550ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کریں۔

کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا نعم البدل بنایا ہے لیکن انسان کاکوئی نعم البدل نہیں ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو ہدایت کی کہ انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ وہ ناجائز تجاوزات کے سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کریں۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد عباسی کو ہدایت کی کہ متعلقہ تمام محکموں کے ساتھ میٹنگ کریں اور آئندہ ہفتہ دو ہفتوں میں راولپنڈی شہر مثالی نظر آنا چاہیے۔

سی ٹی او راولپنڈی کو یہ بھی ہدایت کی کہ ضلع پولیس کے ساتھ مل کر شہر میں تمام پکٹس پر تعینات پولیس کے افسران و ملازمان کے ساتھ ٹریفک وارڈنز لگائے جائیں تاکہ وہ کاروائی کریں۔اسکے علاوہ مساجد،سکولوں،کالجوں ،یونیورسٹیزمیں بھی آگاہی مہم شروع کی جائے۔یہ بھی کہاکہ میں نے اس سے قبل بھی کیس ٹریفک کا کیس سینئر افسران کو بھجوایا ہے کہ ان کو بھی جرمانوں کی مد میں سے 25فیصداعزازیہ دیا جائے جس طرح موٹروے پولیس کے افسران و ملازمان کو دیا جاتا ہے ۔

افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ سی ٹی او راولپنڈی کو یہ بھی کہا کہ آئندہ 3دنوں میں شہر کا ٹریفک پلان ،گشت پلان،چیکنگ پلان اور دیگر ٹیمیں تشکیل دے کر زیر دستخطی کو آگاہ کیا جائے۔دوران میٹنگ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کے نوٹس میںآیا ہے کہ ٹریفک میں عرصہ دراز سے پرانی گاڑیاں ہیں جو کہ کنڈم ہو چکی ہیں ۔جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ مکمل رپورٹ بھجوائی جائے تاکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کو نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل دیئے جائیں۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے انتہائی ناراضگی کا اظہار کیا کہ اس وقت راولپنڈی شہر میں ٹریفک کی صورتحال ابتر ہے لہذا مجھے آئندہ ہفتہ دو ہفتوں میں بہتری نظر آنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :