ایران ، آن لائن حسن کی جلوہ گر 12 ماڈلوں کو 6 سال قید کی سزا ، جیل کے بعدبیرون ملک جانے پر پابندی عائد

منگل 6 دسمبر 2016 21:51

ایران ، آن لائن حسن کی جلوہ گر 12 ماڈلوں کو 6 سال  قید کی سزا ، جیل کے ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) ایرانی عدالت نے آن لائن حسن کی جلوہ گری 12 ماڈلوں کو 6 سال تک قید کی سزا سنا دی ، سزا پانے والوں میں آٹھ خواتین اور چار مرد شامل ،مجرموں پر جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد دو سال کے لیے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہوگی اور وہ فیشن سے متعلق پیشوں میں ملازمتیں بھی نہیں کرسکیں گے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوب مغربی شہر شیراز میں قائم ایک عدالت نے آن لائن حسن کے جلوے دکھانے پر بارہ ماڈلوں کو ایک سے چھے سال تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں ان پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ضابطہ شائستگی کی خلاف ورزی اور برائی کی تشہیر کے الزامات میں مقدمات قائم تھے۔

سزا پانے والوں میں آٹھ خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مجرم قرار دیے گئے مرد فیش والے ملبوسات پہن کر ایسی عورتوں کے ساتھ آن لائن نمودار ہوتے تھے جنھوں نے اسلامی حجاب نہیں اوڑھے ہوتے تھے۔اس طرح وہ اخلاقی بے روی کی حوصلہ افزائی کے مرتکب ہوئے ہیں۔انھوں نے مغربی فیشن کی آن لائن اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی ہے۔ مجرموں پر جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد دو سال کے لیے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہوگی اور وہ فیشن سے متعلق پیشوں میں ملازمتیں بھی نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام نے ان دنوں آن لائن اور بالخصوص انسٹا گرام پر اخلاق باختہ ماڈلنگ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :