شارجہ: 12پاکستانی ڈرائیوروں کو ٹیکسیوں کے میٹر خراب کر کے تین لاکھ درہم کا فراڈ کرنے پر مقدمے کا سامنا
بدھ 7 دسمبر 2016 08:51
شارجہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 07دسمبر2016): شارجہ کی کریمنل کورٹ میں بارہ پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت چل رہی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیکسیوں کے میٹر خراب کر کے شارجہ ٹیکسی کمپنی کو کم از کم 300,000لاکھ درہم کا نقصان پہنچایا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق تمام بارہ ٹیکسی ڈرائیور شارجہ ٹیکسی کارپوریشن میں کام کرتے ہیں ۔
(جاری ہے)
بارہ ملزمان میں سے دس نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیاہے جبکہ دو پاکستانی شہریوں نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات ماننے سے انکار کیاہے ۔
ملزمان میں سے ایک کاکہناہے کہ اسے 24000ہزار درہم کی ضرورت تھی اسلیے اس نے ایساکیا ۔ایک ملزم کا کہناتھا کہ اس نے 22بار میٹر ٹیمپر کیا لیکن اسے نہیں معلوم اس نے کتنی رقم بنائی ۔ دوسرے ملزمان نے بھی میٹروں میں چھیڑ چھاڑ کرنے کا اعتراف کیاہے ۔وہ میٹروں کو ٹیمپر کرنے کی مختلف وجوہات بتاتے ہیں جن میں جرمانوں کو بھرنا، پیٹرول ڈلوانا وغیر ہ شامل ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.