پہلی نیشنل ایشین سٹائل ویمن کبڈی چیمپئن شپ 14 دسمبر سے شروع ہوگی
ملک میں کھیلوں کی ترقی میں تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، رانا سرور
بدھ 7 دسمبر 2016 11:49
(جاری ہے)
رانا سرور نے بتایا کہ خواتین کبڈی ٹورنامنٹس کا مختلف سطح پر ہوتا رہا ہے لیکن خواتین کی نیشنل چیمپئن شپ پہلی بار منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے اور اس چیمپئن شپ کا مقصد خواتین کبڈی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کر نا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور بعد ان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کیلئے تربیتی کیمپ بھی لگا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریگی۔ پاکستانی کبڈی ٹیم انٹرنیشنل سطح کبڈی ٹورنامنٹس میں شرکت کر چکی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کو بھی مزید انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کھیلنے کے مواقع فراہم کریں اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے تاکہ پاکستان ویمن کبڈی ٹیم بھی مضبوط بن سکے اور جو بھی باصلاحیت کھلاڑی ہیں انہیں مستقبل کیلئے تیار کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا سرور نے کہا کہ کوئی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔ تعلیمی اداروں کا کھیلوں کی ترقی کے لئے ایک بڑا اہم کردار ہوتا ہے جو کہ تعلیمی اداروں میں کبڈی کے مقابلے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن گراس روٹ کی سطح کبڈی کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے اور اس وقت پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کبڈی کے جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس ملک بھر سے 25 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو قومی کوچ بادشاہ گل جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.