حفظ و ترجمہ قرآن کے بل کی منظوری خوش آئند ہے فوری قانون سازی کی جائے،مشتاق احمد خان
صوبائی وزرا ء کو قرآن کی تعلیمات نصاب تعلیم کا حصہ بناے کا معاملہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے پر لانے کی ہدایت کررکھی ہے، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا
بدھ 7 دسمبر 2016 22:17
(جاری ہے)
انھوں نے قومی اسمبلی میںجماعت اسلامی کے اپرلیمانی لیڈر طارق اللہ کو بھی کراج تحسین پیش کیا جو ایوان کیاندر اسلامائزیشن کے لیے بھرپور کردار ادا کرہے ہیں۔
انھوں نے قائمہ کمیٹی کے دیگر ارکان کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اور ان کو یہ قدم اٹھانے پر مبارکباد دی۔انھوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی سے بھی یہی قانون منظور کرائیں گے اور ہم نے سئینر صوبائی وزیر اور اپرلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان سمیت جماعت اسلامی کے تینوں صوبائی وزرا کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملہ کو کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے پر لائیں اور جلد سے جلد قانون کی صورت میں اسے نافذ کرکے اس کے نفاز کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔انھوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور قومی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے پر ارکان اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قرآن و سنت کو تعلیم کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں نافذ کرنے کے لیے اسمبلیوں کے اندر اور باہر کوشاں ہیں اور یہ جد و جہد جاری رہے گی۔مشتاق احمدخان نے کہا کہ قرآن کو تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ قرار دینے پر تمام جماعتوں اور پوری قوم کا اتفاق ہے اور حکومت کے پاس اس کے نفاذ میںتاخیر کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ سود کے خلاف بھی سپریم کورٹ میںمقدمہ جاری ہے،ایوان کے اندر بھی جماعت اس کے لیے تحریک لائے گی۔انھوں نے اس توقع کااظہار کیا کہ دیگر جماعتیں اس معاملہ میں بھی اس طرح کی یک جہتی کا مظاہرہ کریں ۔انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام جماعتیں اسلامائزیشن کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گی۔انھوں نے کہا کہ صوبائی اسلامی میں پرائیویٹ سود پر پابندی لگوانے کے بعد یہ جماعت اسلامی کی دوسری اہم کامیابی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.