مختلف محکموں کے پاس موجود اراضی کو تجارتی مقاصد کے استعمال کیلئے جامع سمری کابینہ کے سامنے حتمی منظوری کیلئے پیش کرنے کاحکم
ڈبگری گارڈن میں 20 کنال اراضی میٹرو بس کیلئے ہو گی جہاں کارپارکنگ کے علاوہ تجارتی سرگرمیاں بھی ہونگی ،دوسری اراضی کو کلیئر کرکے عوامی مفاد کیلئے قانون کے تحت استعمال کیا جائیگا،وزیراعلی پرویزخٹک
بدھ 7 دسمبر 2016 22:42
(جاری ہے)
اجلاس میں سینئر وزیربرائے آبپاشی سکندر شیرپائو، وزیرخزانہ مظفر سید، وزیر برائے توانائی محمد عاطف خان، مشیر برائے مواصلات اکبر ایوب، پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر حیدر علی اور انتظامی سیکرٹریوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے کے وسائل بڑھانے اور موجود وسائل کو تجارتی بنیاد پر استعمال کے بارے میں تفصیل سے غور و فکر کی گئی ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس اراضی کو تجارتی بنیادوں پر ترقی دیتے وقت یہ بات سامنے رکھیں کہ قانونی طور پر اس کے استعمال کیلئے طریقہ کار کا بھر پور احاطہ کیا گیا ہو اور اس سلسلے میں نیک نیتی سے کام لیا گیا ہو۔انہوںنے کہاکہ یہ اسلئے ضروری ہے کہ حکومت تجارتی سرگرمیوں سے اضافی وسائل پیدا کرنا چاہتی ہے جو عوام کی فلاح کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔انہوںنے ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کے تجارتی مقاصد کے استعمال کو تیز کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ڈبگری گارڈن میں 20 کنال اراضی میٹرو بس کیلئے ہو گی جہاں کارپارکنگ کے علاوہ تجارتی سرگرمیاں بھی ہوں گی جبکہ دوسری اراضی کو کلیئر کرکے عوامی مفاد کیلئے قانون کے تحت استعمال کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ترقی کا پہیہ رکنا نہیں چاہیئے جبکہ قوانین ترقی کے عمل کو شفاف بناتے ہیں۔ اسلئے کمرشلاائزیشن کیلئے راستہ ڈھونڈننا ہو گا کیونکہ یہ صوبہ وسائل کیلئے دوسروں کا محتاج نہیں رہ سکتا ہے اور اُسے معاشی لحاظ سے مستحکم کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت نے ضلع پشاور میں مختلف کمرشل زونز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔انہوںنے تجارتی عمارتوں کیلئے سیکورٹی کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی انہوںنے کہاکہ ہمیں ماضی کے غلط منصوبہ بندی کو ٹھیک کرنا اور صحیح پلاننگ کے ذریعے وسائل پیدا کرنا ہیں کیونکہ یہ صوبے کے مستقبل کی بات ہے۔انہوںنے ہدایت کی کہ جتنی بھی سرکاری اراضی موجودہے اُس کا ایک مکمل پیکج بنایا جائے اور اس طریقے سے ترقی دی جائے کہ صوبے کے مستقبل کی ضمانت ہو ۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ سرکاری ملازمین عوامی فلاح کیلئے اپنے اختیارات استعمال کریں اور حقیقت پسندانہ سوچ کے تحت اُس کو عملی جامع پہنائے۔انہوں نے کہاکہ مختلف محکموں کو وسائل بڑھانے کیلئے اہداف دیئے گئے تھے جو پورے کرنے ہیں کیونکہ اس صوبے نے ترقی کرنی ہے اور اُسے مالی لحاظ سے مضبوط خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ یہ اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.