انسانیت کی خدمت افضل ترین اعمال میں شمار ہوتا ہے ‘جس نے ایک جان بچائی گویااس نے اللہ کے نزدیک بڑا اجر پایا
ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ کی فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر بات چیت
بدھ 7 دسمبر 2016 22:49
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال خضدار میں (خدمت انسانیت دیانت کے ساتھ)کی جانب سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر ڈاکٹرز سے بات چیت کے دوران کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلاشبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے لیکن سماجی تنظیموں کی جانب سے حکومتی اداروں سے تعاون خوش آئند عمل ہے انہوں نے سول اسپتال خضدار کے جملہ مرد و خواتین ڈاکٹروں اور منتظمین کیمپ کی رضاکارانہ خدمات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں جہاں مہنگائی اور غربت سے عام شہری سے لیکر تمام طبقات متا اثر ہیں کو علاج معالجے اور ادویات کی مفت فراہمی بھی نیک کام ہے قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی نے کیمپ کا باقائدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالواحد ،ڈاکٹر عزیز بلوچ ،اور انجمن تاجران کے صدر حمید اللہ مینگل نے بھی کیمپ کا دورہ کیا کیمپ میں ضلع کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی بڑی تعداد نے علاج و معالجے کی مفت سہولتوں سے استفادہ حاصل کیا کیمپ میں مختلف دواساز کمپنیوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر ادویات فراہم کیں جب کہ سول اسپتال خضدار کے تمام مردو خواتین ڈاکٹروں نے شرکت کی کیمپ میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسیایشن کے اراکین نے بھی حصہ لیا۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.