محکمہ معدنی ترقی کے متعلقہ افسران کوہرپہلو سے شفافیت لانے اور کارکردگی میں بہتری لانے کے سلسلے میں ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا
خیبر پختونخوا کی وزیر معدنی ترقی اور محنت انیسہ زیب طاہر خیلی کا اجلاس سے خطاب
بدھ 7 دسمبر 2016 22:50
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر پشاور میں محکمہ معدنیات کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میںسیکرٹری معدنی ترقی سید عبدالجبار شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری نوشین اعظم،ڈی جی معدنیات فضل واحد،چیف انسپکٹر مائنز فضل رازق،چیف کمشنر مائنز زیارت خان اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ادنیٰ معدنیات اور ان کی نیلامی کے طریقہ کار،ایکسائز ڈیوٹی،معدنیات رائلٹی اور ادنی معدنیات کے مختلف بلاکس کی تفصیلات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ادنیٰ معدنیات کی موجودہ پوزیشن،بنائے گئے بلاکس کی تفصیلات،نیلامی کے طریقہ کار،ایکسائز ڈیوٹی اور معدنی رائلٹی سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی جامع پریزینٹیشن انہیں فراہم کی جائے جبکہ اس حوالے سے ان نیلامیوں کے اخباری اشتہارات اور دوبارہ تصحیح اشتہارات کا ریکارڈ بھی انہوں نے طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ ادنیٰ معدنیات کے تمام بلاکس کا تمام پہلو?ں سے مکمل ریکارڈ اور ان کے تصویری ثبوت بھی آئندہ اجلاس میں فراہم کئے جائیں۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں علاقائی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں کان کنی کے حوالے سے سیفٹی انتظامات اور اس ضمن میں مائنز اونرز کو دئیے گئے قانونی نوٹسز کے بارے میں بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیاگیا جبکہ جن ڈویڑنز میں معدنی رائلٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کی نیلامیاں ہوئیں ہیں انکے بارے میں بھی غور و خوض ہوا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.