سپریم کورٹ میں نیب میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر غیر قانونی تقریوں کے خلاف سوموٹو کیس کی سماعت، فریقین کو نوٹسز جاری
بدھ 7 دسمبر 2016 23:23
(جاری ہے)
فاضل وکیل نے کہا کہ متاثرہ افسران کے وکیل عدالت میں موجود ہیں، وہ بھی اس کیس میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔ جسٹس امیرہانی مسلم نے کہا کہ عدالت ان کو بھی سنے گی، ایسے افراد کو ڈی جی بنایا گیا جن کا انکوائری اور تفتیش کے شعبہ میں کوئی تجربہ نہیں تھا، قواعدو ضوابط اور میرٹ کو یکسر نظر انداز کیا گیا، نیب نے سروس سٹکچر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
سماعت کے دوران ایک متاثرہ خاتون افسر عالیہ رشید نے عدالت کوبتایا کہ انہیں گریڈ سترہ میں بھرتی کیا گیا، بیڈ منٹس کی عالمی چیمپین تھیں اور دنیا میں ملک کا نام روش کیا، میں نے این ڈی یو کاامتحان 85 فیصد نمبر لیکر پاس کیا اور فرسٹ آئی، مقابلے میں ڈی ایم جی گروپ کے تمام افسران کو بیٹ کیا جس پراس وقت کے وزیر اعظم نے مجھے خصوصی طور پر نیب میں بھرتی کرنے حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہمیں سب پتہ ہے کہ نیب میں کیا ہورہا ہے، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ آپ کو سپورٹس کا ڈی جی لگا دینا چاہئے تھا ورنہ آپ کا متعلقہ فیلڈ میں تو کوئی تجربہ نہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ تمام درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا، معاملے کو نیب کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ بعدازاں عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے تفصیلی جائزہ رپورٹ طلب کرلی اور سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.