مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او
جمعرات 8 دسمبر 2016 20:46
(جاری ہے)
ضلع کے باہر رہنے والے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے عدالتوں میں پیش کئے جائیں تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔
انہوں نے مقدمات کے بروقت اور ٹھوس شواہد پر چالان مرتب کرکے پیش عدالت کرنے کی ہدایت کی۔ اشتہاریوں کی گرفتاری سے جرائم میں واضح کمی آتی ہے اور مدعی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ مجرمان اشتہاریوں کی عدم گرفتاری سے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، جو کسی بھی صورت میں مناسب نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش مقدمہ کو ہر صورت میرٹ پر کیا جائے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی ہر گز برداست نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن کو ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کے تفتیشی آفیسران سے ماہانہ دومیٹنگز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ تفتیش کے مراحل کو ایمانداری ، محنت سے سرانجام دینے والے تفتیشی آفیسران کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازا جائے گاتاکہ بہتر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ اگرکوئی تفتیشی آفیسر تفتیش میں غفلت لاپرواہی کا مرتکب ہوگا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط چیک اینڈ بیلنس سے استعدادکار میں بہتری آتی ہے۔ میٹنگ میں عامر حسین غوری انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سٹی سرکل بہاولپور،محمد عمران صدیقی انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سرکل حاصل پور،حامد حسن شاہ انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سرکل احمد پور شرقیہ، فیصل امین انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ صدرسرکل بھاولپور ، محمد اسحاق انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سرکل یزمان، اورشمس الدین انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سرکل خیر پورٹامیوالی کے ساتھ محمد اسلم ریڈر ٹو ڈی پی او ، جام محمد ساجد پی آر او ٹو ڈی پی او، رانا عبدالغفار نائب ریڈر ٹو ڈی پی او، نوید اشرف انچار ج نقشہ نویس برانچ شامل تھیمزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.