پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،1500لیٹرایکسپائرکولڈ ڈرنک،جوس اوردودھ ضائع
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 20:02
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے800لیٹر ایکسپائر کولڈ ڈرنک، 400لیٹر ایکسپائرجوس اور 300لیٹر دودھ اور 300کلوگرام ملاوٹ شدہ چینی ضائع کر کے متعدد کولڈ ڈرنکس شاپس کو سیل کر دیا۔ جبکہ ٹافیاں اور ببل گم وغیرہ میں کاسمیٹکس کیمیکل‘ ٹیلکم پاؤڈر‘ ٹیکسٹائل کلر اور گندا تیل وغیرہ استعمال کرنے پر 3سویٹس فیکٹریوں کو سیل‘ 1335کلوٹافیاں ضبط کر لیں ۔
16ہوٹلوں وغیرہ کو جرمانے اور 27کو بہتری کے وارننگ لیٹر جاری کر دیئے گئے۔مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں شیخ وارث نہاری‘ ناشتہ پوائنٹ‘ چاچا بسا سویٹس حلوہ پوری کو تین تین ہزار‘ علی چکن اینڈ بریانی ہاؤس اور مدینہ سویٹس کو دو دو ہزار‘ حیدری نان شاپ کو 8ہزار‘ مصطفی ملک شاپ کو 5ہزار‘ بسم اللہ ہوٹل کو 10ہزار‘ بگ مین سویٹس کو 12ہزار روپے‘ فردوس مارکیٹ میں امین چکن چنے کو 3ہزار‘ حسنی حسینی سٹورز کو 7500روپے‘ مغلپورہ میں ممتاز سویٹس کو 8ہزار‘ گڑھی شاہو میں بریڈ اینڈ بی اونڈ کو 9ہزار‘ سکھ نہر پر نوشاہی کوکنگ سینٹر‘ حاجی یعقوب سویٹس کو تین تین ہزار‘ اے اینڈ جے سٹور کو 7500‘ بلال گنج میں بلال سویٹس پروڈکشن یونٹ کو ناقص انتظامات پر سیل کر کے 45لیٹر ناقص شوگر سیرپ ضائع کر دیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.