قطر:وزارت برائے مالی امور نے قطارہ ولیج کو ترقی دے کر اینٹرٹینمنٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ۔

جمعہ 9 دسمبر 2016 17:55

قطر:وزارت برائے مالی امور نے قطارہ ولیج کو ترقی دے کر اینٹرٹینمنٹ سٹی ..

دوحہ ۔(اردو پوائنٹ ،تازہ ترین اخبار،09دسمبر،2016)قطر کی وزارت برائے مالی امور نے قطارہ ویلج کو انٹرٹینمنٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے نئے ٹینڈر زکی ڈیمانڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں یہ کہا ہے کہ اس جدید انٹرٹینمنٹ سٹی کے بن جانے سے اس کے قریب وجوار میں واقع قطر انٹرنیشنل سنٹر اور دوحہ ایگزیبشن سنٹر کو بھی کافی حد تک اہمیت حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس جدید انٹرٹینمنٹ سٹی کے بارے میں بتاتے ہوئے یہ کہا کہ 84,8775سکوائر فٹ کی جگہ پر ایک جدید تفریحاتی مرکز قائم کیا جائیگا جس میں سے57,600سکوائر میٹر عمارت کے اندر ،26,075سکوائر میٹر پارکنگ کے لیے ،14,992مختلف چیزوں کے ڈسپلے کے لیے ، 479سکوائر میٹر دکانوں کے لیے جبکہ 1200سکوائر میٹر کا کھلا صحن چھوڑا جائے گا۔وزارت برائے مالی امور نے ٹینڈر سے متعلق تفصیلات اور فارم کے حصول کے لیے ٹاور بی میں موجود ہیڈکوارٹرسے رابطہ کرنے کا کہا ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ ٹینڈر جمع کروانے کی آخری تاریخ 04اپریل 2017ہے۔