مجھے اپنے دور صدارت میں نسل پرستی کاسامنا کرنا پڑا،امریکی صدر اوباما کا اعتراف

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:04

مجھے اپنے دور صدارت میں نسل پرستی کاسامنا کرنا پڑا،امریکی صدر اوباما ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے اپنے دور صدارت میں نسل پرستی کاسامنا کرنا پڑا، کچھ امریکی مجھے غیرملکی کی نگاہ سے دیکھتے تھے جبکہ شمالی ریاستوں کے سفید فام امریکیوں کارویہ جنوبی ریاستوں کے سفید فاموں سے مختلف رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی ’’سی این این ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر باراک اوباما نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں بطور صدر اپنے دور اقتدار میں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا۔

باراک اوباما نے بتایا کہ کچھ امریکی مجھے غیرملکی کی نگاہ سے دیکھتے تھے جبکہ شمالی ریاستوں کے سفید فام امریکیوں کارویہ جنوبی ریاستوں کے سفید فاموں سے مختلف رہا ہے۔واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صدر اوباماکو غیرملکی ہونے کا طعنہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :