سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی ‘خواجہ سلمان رفیق
پوسٹ گریجوایٹ ریزیڈنسی پروگرام کمیٹی نے سٹیک ہولڈرز کے تمام تحفظات دو رکر دئیے ‘صوبائی وزیر سپیشلائز ڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل
جمعہ 9 دسمبر 2016 23:33
(جاری ہے)
اجلاس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور ریزیڈنسی کمیٹی کے دیگر ممبران بشمول پروفیسر اسد اسلم خان اور پروفیسر محمد اویس بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ کمیٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کے بعد جن میں ینگ ڈاکٹرز کے نمائندے بھی شامل تھے ، کمیٹی نے 10بستروں پر ایک پی جی ڈاکٹر کے بجائے 3بستروں پر ایک پی جی ڈاکٹر کا فارمولا پالیسی ڈاکو منٹ میں شامل کر لیا ہے ۔علاوہ ازیں لیڈی ڈاکٹرز کی میٹرنٹی لیو جو پہلے ان پیڈ ہوا کرتی تھی‘ کمیٹی نے ایک میٹرنٹی لیو پیڈ کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کر لیا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آرپی کمیٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں پی جی ڈاکٹرز کی 6ماہ کی روٹیشن کو کنسلٹنٹ کی موجودگی‘ مناسب سہولیات کی فراہمی اور مراعات سے مشروط کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پالیسی ڈاکو منٹ میں ڈاکٹرز کی 80 گھنٹے فی ہفتہ ڈیوٹی کے اوقات کا کہیں ذکر نہیں ہے تاہم کمیٹی نے اس بات کو مزید واضح کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رولز کے مطابق ہفتہ میں 56گھنٹے کر دیئے ہیں۔ نیز پی جی شپ کے لئے علیحدہ علیحدہ ہسپتالوں میں اپلائی کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ہے کیونکہ امیدوار ایک جگہ اپلائی کریں یا الگ الگ اس سے میرٹ متاثر نہیں ہو گا۔لہذاامیدواروں کی سہولت کے لئے یہ رعایت دی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نجم احمد شاہ نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو ہرچیز پر فوقیت دی جائے گی۔ انہوں نے تمام پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کو یقینی بنائیں اور کارسرکار میں مداخلت کرنے اور ڈاکٹرون کو منفی پراپیگنڈا کے ذریعے اور زبردستی ہڑتال پر مجبور کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنٹس اپنے اپنے ہسپتالوں میں مریضوں کو بلا تعطل علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.