برطانوی باکسر عامر خان کا روٹھی ہوئی اہلیہ کو منانے کی خاطر امریکا منتقل ہونے کا امکان
اتوار 11 دسمبر 2016 16:34
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر۔2016ء ) عام طور پر پاکستانی مردوں کو ” جورو کاغلام “ ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے تاہم پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اب ممکنہ طور پر اسی ’فہرست‘ کا حصہ بن گئے ہیں ،انکے دوستوں کے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ باکسر اپنی روٹھی اہلیہ کو منانے کیلئے مستقل طور پر امریکا منتقل ہو جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق باکسنگ رنگ میں تو عامر خان اپنے مکوں سے حریفوں کے چھکے چھڑانے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن ازدواجی زندگی میں وہ خود اپنی اہلیہ کے ہاتھوں چت ہوتے جا رہے ہیں۔
ایک برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ باکسر عامر خان اپنی روٹھی بیوی فریال مخدوم کو منانے کیلئے ممکنہ طور پر امریکا منتقل ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہوں نے اپنی 30 ویں سالگرہ بھی اپنے خاندان سے دور بیوی اور ان کے والدشوکت اور والدہ ضیاء کے ساتھ نیویارک میں ان کے عالی شان گھر میں منائی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ”میں تمہارے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے آخری سانس تک لڑوں گی “۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.