وزیر اعظم محمدنواز شریف کی طرف سے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملنے والی گرانٹ سے آئندہ دوسالوں کے دوران شجرکاری مہم کو مزید موثر بنایا جا ئے گا، شہری ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دیں
ڈاکٹر جمال ناصر کا وزارت موسمیاتی تبدیلی ِکے زیر اہتمام نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی برائے آر ای ڈی ڈی پلس کے اجلاس سے خطاب قومی کمیشن برائے تحفظ ماحولیات میں دو خواتین کو نمائندگی دینے اور پروگرام کو صوبوں تک وسعت دینے کی سفارش
منگل 13 دسمبر 2016 18:20
(جاری ہے)
اس سے قبل آر ای ڈی ڈی پلس پر قومی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس وفاقی سیکرٹری، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے آر ای ڈی ڈی پلس کے تصوربارے بریفنگ دی۔
قومی کوآرڈینیٹرآر ای ڈی ڈی پلس ڈاکٹر غلام اکبر نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصر ، سیدابو عاکف سمیت وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل، وزارت دفاع، یواین ڈی پی، ورلڈ بنک کے نمائندوں، فلاحی تنظیموں آئی یوسی این، لیڈ، سنگی، پف ، پاکستان گرین ٹاسک فورس ،گذارا کمیٹی و دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ بعد ازاں پاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصر نے اجلاس کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کی سعی کرنا ہو گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے گرین پاکستان پروگرام کے تحت جو گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی اس گرانٹ سے آئندہ دوسالوں کے دوران شجرکاری مہم کو موثر بنایا جا رہا ہے اس دوران جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ پر بھی بھرپور کام کیا گیا اور اس مہم میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی۔ انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصرنے آر ای ڈی ڈی پلس پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیشتر علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے، ان حالات میں ہمیں چاہیئے کہ جنگلات کے تحفظ اور وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تاکہ ملک کی آب و ہوا انسانی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرے۔ شرکاء نے آر ای ڈی ڈی پلس پروگرام کو صوبوں تک بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ قومی کمیشن برائے تحفظ ماحولیات میں دو خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے اور پروگرام کو صوبوں تک وسعت دی جائے۔ اجلاس میں جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کو ممکن بنانے کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.