خواتین کی جیلوں میں حالت زار ازخود نوٹس کیس کی سماعت
کچھ ادارے اور لوگ ملک میں کام کر رہے ہیں،چیف جسٹس وفاقی محتسب کی رپورٹس پر صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب
منگل 13 دسمبر 2016 19:28
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ جیلوں کی حالت کا جائزہ لیں ۔ انتظامیہ جیل کی حالت میں بہتری لانے میں ناکام ہوئی ہے ہم نے ازخود نوٹس معاملات کو بہتر کرنے کے لئے لیا ہے ۔
درخواست گزار کے وکیل عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ قیدی اپنے مقدمات سے لاعلم ہوتے ہیں ۔ دماغی مریضوں کو جیل میں رکھنا ظلم ہے ۔ عدالت نے وفاقی محتسب کی رپورٹس پر تمام صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کر لیں ۔ رپورٹس کے مطابق جیلوں میں خواتین کی حالت زار سے متعلق وفاقی محتسب کی تیار کردی سفارشات یہ ہیں کہ جیلوں کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں صوبائی محتسب کو نگران کمیٹی کو مانیٹر کرنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔ صوبائی حکومتیں تمام ضلعوں میں نئی جیلیں تعمیر کریں ہر جیل میں خواتین اور بچوں کے لئے علیحدہ عمارت تعمیر کی جائے ۔ نشے کے عادی اور ذہنی مریضوں کو علیحدہ کلینک کو منتقل کیا جائے قیدیوں کے عزیز و اقارب کو طے شدہ تاریخوں میں ملاقات کا حق دیا جائے ۔ قیدیوں میں عدالت میں پیشی کے لئے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری لائی جائے اور ان کو فری تعلیم اور ہنر سکھایا جائے ۔ وفاقی محتسب کی جانب سے پیش کردہ رپورٹس میں پولیس نظام میں بہتری کے لئے کی گئی سفارشات یہ ہیں کہ وزارت داخلہ کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور ہر آنے والی درخواست پر مقدمہ ضرور درج کیا جائے ۔ گرفتاری سے پہلے سینئر پولیس آفیسر سے اجازت ضر ور لی جائے اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایس ایچ او کا احتساب ہونا چاہئے ۔ (جاوید)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.