حکومت نے صوبے میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،صوبائی وزیر محمود خان
منگل 13 دسمبر 2016 21:53
(جاری ہے)
سکول کے بچوں نے مختلف خاکے پیش کئے جسے ناظرین نے بہت سراہا۔صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ صوبے کا 28فیصد بجٹ شعبہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے جس سے غریب اور امیر کے مابین فرق مٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ماضی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاحی تقاریب وی آئی پی ہائوس میں کرنے والے آج کھلے میدانوں میں جلسے منعقد کر رہے ہیں۔ شعبہ تعلیم میں پہلی مرتبہ جزا اور سز ا کا نظام متعارف کرایا گیا ہے اور پہلے سال ہی ہزاروں اساتذہ کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ ٹھیک کا م کرنے والوں کو انعا مات سے نوازا جا رہا ہے۔ وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ملک سے لاقانونیت کے خاتمے کے لئے عمران خان اکیلے میدان میں کھڑے ہیں اور ملک کے اعلیٰ ادارے کے ذریعے سے وزیر اعظم کی تلاشی لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 84-مٹہ سوات میں 77کروڑ روپے کی لاگت سے پرائمری سے لے کر ہائی تک سرکاری سکولوں بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔خطبہ استقبالیہ میں پیش کئے گئے کا ذکرکرتے ہوئے سکول ہذا کیلئے امتحانی ہال منظور کرنے کا اعلان کیا اور پلے گرائونڈ کیلئے مفت اراضی فراہمی کی صورت میں محکمہ سپورٹس گرائونڈ تعمیر کرے گا۔ قبل ازیں وزیر کھیل نے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کر نے والے طلباء کیلئے 2لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.