صدر سرحد چیمبرآف کامرس حاجی محمد افضل کا سینئر نائب صدر محمد اقبال اور نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی کے ہمراہ خیبر آئی فائونڈیشن ویلفیئر آئی ہسپتال گلبہار کا دورہ
منگل 13 دسمبر 2016 22:44
(جاری ہے)
ایک ملٹی میڈیا پریذینٹیشن کے ذریعے اُنہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں روزانہ 25 سے 30 مریضوں کا آپریشن کیا جاتا ہے جبکہ 400 سے 500 غریب و مستحق مریضوں کا مفت آپریشن کیاجاتا ہے ۔
اُنہیں بتایا گیا کہ 2002 ء سے اب تک 3لاکھ 70 ہزار مریضوں کا معائنہ کیاگیا جن کو ادویات کے علاوہ مختلف قسم کی عینکیں مفت فراہم کی گئیںجبکہ 27 ہزار 563 مریضوں کی کیٹرک سرجری کی گئی جن پر 11 کروڑ 2 لاکھ 52 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ اُنہیں بتایا گیا کہ خیبر آئی فائونڈیشن کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کی آنکھوں کا علاج سکول کے اندر ہی مفت کئے گئے اور انہیں موقع پر مفت عینکیں اور ادویات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 72 ہزار 121 طلباء و طالبات کا معائنہ کیاگیا۔ سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے خیبر آئی فائونڈیشن کی جانب سے آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا متاثرہ ،ْ غریب ،ْنادار اور مستحق افراد کو علاج معالجے کی بہتر اور مفت سہولیات کی فراہمی پر چیئرمین اور سابق چیئرمینز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خیبر آئی فائونڈیشن ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جو گرانقدر خدمات ا نجام دے رہا ہے بزنس کمیونٹی اور عوام اُسے قدر کی نگاہ دیکھتی ہے۔ انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے خیبر آئی فائونڈیشن ویلفیئر آئی ہسپتال کو ہر ممکن سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی خدمات کو سراہا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.