دبئی :جمعہ کے روز سائیکلنگ ایوینٹ کے باعث دبئی کے متعدد روڈ بند کرنے کا اعلان ۔

جمعرات 15 دسمبر 2016 16:43

دبئی :جمعہ کے روز سائیکلنگ ایوینٹ کے باعث دبئی کے متعدد روڈ بند کرنے ..


دبئی ۔(اردو پوائنٹ ،تازہ ترین اخبار ،15دسمبر 2016) دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد ہونے والی سائیکل ریس جس میں متعدد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،کی بناء پر دبئی کے متعدد روڈ مختلف اوقات میں بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس تقریب میں حصہ لینے والے کھلاڑی تین کلو میٹر سے لیکر
بانوے کلومیٹر تک کی ریس میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

تاہم اس سائیکل ریس سے متعلق یہ بھی کہا جا رہاہے کہ یہ ریس جمعہ کے روز صبح چھ بجے آٹو ڈروم ایگزٹ پوائنٹ سے شروع ہو گی اور مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی 09:57منٹ پر آٹوڈروم ایگزٹ پوائنٹ پر ہی ختم ہو گی ۔

اس لیے وہ تمام افراد جنہوں نے چھٹی کے روز سفر کرنا ہے یا دبئی کے مختلف مقامات کی جانب جانا ہو ، ان کو ہدایت جا ری کی جا رہی ہے کہ وہ سفر کے لیے اپنی ذاتی سواری کو استعمال کرنے یا ٹیکسی کا استعمال کرنے کی بجائے میٹرو ٹرین کا انتخاب کریں یا وہ راستہ اپنائیں جہاں سے انہیں اس تقریب کے باعث روڈ کے کھلنے یا انتظار کرنے کی تکلیف سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

متعلقہ عنوان :