انڈس واٹر معاہدہ دوطرفہ مسئلہ ہے، تمام تکنیکی سوالات اور اختلافات کو دوطرفہ حل ہونا چاہیے ،بھارت

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:11

انڈس واٹر معاہدہ دوطرفہ مسئلہ ہے، تمام تکنیکی سوالات اور اختلافات ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) بھارت نے کہا ہے کہ انڈس واٹر معاہدہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ مسئلہ ہے تمام تکنیکی سوالات اور اختلافات کو دوطرفہ حل ہونا چاہیے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاکہ انڈس واٹر زمعاہدہ ایک دوطرفہ مسئلہ ہے تمام تکنیکی سوالات اور اختلافات کو دوطرفہ حل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بھارت کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ انڈس واٹرز معاہدے کا نفاذ جس میں تکنیکی سوالات اور اختلافات کا ازالہ بھی شامل ہے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ کیاجاناچاہیے ۔ترجمان کا کہنا تھاکہ ایسی مثالیں دستیاب ہیں کہ اس طرح کے معاملات کو کامیابی سے مستقل انڈس کمیشن کے اندر دوطرفہ طور پر حل کیا گیا تھایا دونوں حکومتوں کے درمیان 1987میں سلال ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی مثال موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :