مسافروں کی سہولت کیلیے پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینوں میں موبائل چارجنگ پوائنٹ لگانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 دسمبر 2016 21:57

مسافروں کی سہولت کیلیے پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینوں میں موبائل چارجنگ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15دسمبر2016ء) مسافروں کی سہولت کیلیے پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینوں میں موبائل چارجنگ پوائنٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ٹرینوں میں مسافروں کی مزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینوں میں موبائل چارجنگ پوائنٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ٹرین کوچز کو 220 وولٹ پر منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :