وزیر داخلہ کا قائد اعظم یونیورسٹی کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس

اسلام آباد انتظامیہ کو معاملے کے حل کی ہدایت‘ کسی کو یونیورسٹی زمین کے انچ پر بھی غیر قانونی قبضہ نہیں کرنے دیا جائیگا‘ وزیر داخلہ

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:50

وزیر داخلہ کا قائد اعظم یونیورسٹی کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے حوالے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو معاملے کی تحقیقات اور یونیورسٹی کی زمین غیر قانونی قبضے سے واگزار کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات اور حل کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے کمیٹی بنا دی۔

چیف کمشنر کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی اسسٹنٹ کمشنراسلام آباد، تحصیل دار اسلام آباد اور سی ڈی اے اور یونیورسٹی کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِداخلہ نے کہا ہے کہ کسی کو یونیورسٹی زمین کے ایک انچ پر بھی غیر قانونی قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان قائد ا عظم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور سابقہ قائدین ہیں۔

متعلقہ عنوان :