نیہا کی جنید سے شادی کیلئے خاندان والے راضی نہیں تھے، شہید نیہا جمشید کی خالہ کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 دسمبر 2016 23:10

نیہا کی جنید سے شادی کیلئے خاندان والے راضی نہیں تھے، شہید نیہا جمشید ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15دسمبر2016ء) جنید جمشید کی اہلیہ نیہا کی خالہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی شادی کیلئے خاندان والے رضامند نہیں تھے۔ تفصیلات کے مطابق شہید جنید جمشید کی اہلیہ شہید نیہا جمشید کی خالہ سبین کی جانب سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سبین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب جنید جمشید نیہا کیلئے رشتہ لے کر آئے تھے ہمارے خاندان والے اس رشتے کیلئے رضامند نہیں تھے۔

چونکہ جنید پہلے سے شادی شدہ تھے اس لیے خاندان والوں کو تحفظات تھے۔ تاہم اس صورتحال میں جنید خود خاندان کے ہر ایک شخص کے پاس گئے اور انہیں بتایا کہ یہ سنت رسول ہے اور سب کو رضامند کیا۔ شہید نیہا جمشید کی خالہ کی جانب سے مزید کیا کہا گیا ہے؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :