ماں نے اپنے 4 سالہ بچے کو ریفریجریڑ میں بند کر کے مار ڈالا

جمعہ 16 دسمبر 2016 17:37

ماں نے اپنے 4 سالہ بچے کو ریفریجریڑ میں بند کر کے مار ڈالا

کیرولینا (اردو پوائنٹ ،تازہ ترین اخبار،16 دسمبر،2016) جنوبی کیرولینا میں ایک ماں کو اپنے 4 سالہ بچے کو 3 گھنٹے تک ریفریجریڑ میں بند رکھ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جسے عدالت نے ایک معاہدے اور گھر میں نذر بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلیکویل نامی خاتوں کو اگست میں اپنے 4 سالہ بچے کو 3 گھنٹے تک ریفریجریڑ میں بند کر کہ قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت میں جمعرات کو کیس کی سنوائی کے دوران وکیل نے بتایا کہ اس کی موکلہ دماغی مریض ہے جس کی وجہ سے اس کے ساتھ رعایت برتی جائے ، عدالت نے دونوں جانب سے وکیلوں کی بحث سننے کے بعد خاتون کو ایک معاہدے کے تحت گھر میں نذر بند کرنے کا حکم سنایا ہے۔ بلیکویل کی ایک 3 سالہ بیٹی کو پہلے ہی سوشل تنظیمیوں کی جانب سے اپنی نگرانی میں لے لیا گیا تھا۔