پہلی پاکستان کبڈی لیگ مارچ میں لاہور میں منعقد ہوگی، لیگ میں شرکت کرنے والی چھ ٹیموں کو ملک کے چھ بڑے شہروں کے نام منسوب کیا جائے گا،ہر ٹیم 10 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، پہلے ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا
حیدر علی داود خان کی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 16 دسمبر 2016 22:39
(جاری ہے)
پاکستان کبڈی لیگ 10 سال پر محیط ہوگی جو بھی فرنچائزر ایک ٹیم حاصل کرئے گا۔
10 سال تک اس کے تمام رائٹس اس کے پاس ہونگے۔ حیدر علی داود کا کہنا تھا کہ پہلے ایڈیشن میں پاکستان میں قومی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جبکہ دوسرے اور تیسرے ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے پنجاب سٹیڈیم کے وینو کو پاکستان کے میگا ایونٹ کے لیے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 24 مارچ سے 8 اپریل تک پاکستان کبڈی لیگ کے مقابلوں کے لیے بننے والی ٹیموں میں کھلاڑیوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ پاکستان کبڈی لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی جائے گی جس کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست حال ہی میں منعقد ہونے والی پہلی چیف آف ائر سٹاف نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ میں شریک ٹیموں سے کی جا رہی ہے۔ حیدر علی داود کا کہنا تھا کہ پاکستان کبڈی لیگ کے انعقاد سے ہمارے کھلاڑیوں کی معاشی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں بین الاقوامی معیار کا ایونٹ اپنے ہوم گراؤنڈ پر میسر آئے گا۔ میگا ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں جس کے لیے بڑی تعداد میں سپانسر اداروں کے ساتھ بھی بات جاری ہے۔ اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کا کہنا تھا کہ سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کے ساتھ ملکر کبڈی لیگ کی تیاریاں جاری ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اس لیگ کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم پہلے ایڈیشن میں ایسا ممکن نہیں ہے۔ پاکستان کبڈی لیگ کے مقابلے سرکل سٹائل میں ہونگے جبکہ اس موقع پر ایشین سٹائل کے بھی میچز کرائے جائیں گے جس میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹس کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لیگ ملک میں روایتی کھیل کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.